رانا ثنا اللہ کی رہائی بعد ان کی اہلیہ اور بیٹی سے متعلق عدالت سے اہم خبر آگئی

24  دسمبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راناثنا اللہ کی اہلیہ اور بیٹی کے منجمد اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت 4 جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست رانا ثنااللہ کی بیٹی اقراء   شہریار اور اہلیہ نے اپنے وکیل وقار ریئس کی وساطت سے دائر کی تھی جس میں بینک اکاؤنٹس کھولنے کی استدعا کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کے نام پر تین پلاٹس اور 15 دکانیں جبکہ ان کی بیوی کے نام پر ایک پلاٹ اور پانچ دکانیں ہیں۔ان کی بیٹی اور داماد کے نام پر بھی چار پلاٹس اور گیارہ دکانیں ہیں جب کہ اسی طرح چھ دکانوں کے رانا ثنااللہ اور ان کی بیوی مشترکہ مالک ہیں۔وزارت انسداد منشیات نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ایک مراسلے میں متنبع کیا تھا کہ ان تمام جائیدادوں کی خرید و فروخت اور منتقلی ہرگز نہیں ہونی چاہیئے، اس حکمنامہ کی خلاف ورزی پر تین سال قید کی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔ڈپٹی ڈائرکٹر وزارت انسداد منشیات کا کہنا ہے کہ ان کے علم کے مطابق رانا ثنااللہ اور ان کے خاندان نے یہ اثاثے منشیات فروشی کو تحفظ دے کر بنائے ہیں۔خیال رہے کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے  یکم جولائی کو رانا ثنااللہ کو گرفتار کیا تھا۔ اے این ایف کے ترجمان ریاض سومرو نے بتایا تھا کہ ان کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے اور ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…