موجودہ حکومت نے تیز ابھرتی معیشت کو آئی سی یو میں پہنچادیا، عمران نیازی کا عالمی بھیک مانگنے کا سفر بے شرمی سے جاری،ن لیگ نے معاشی مسائل کے حل کیلئے اہم اعلان کر دیا

16  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک وقوم کو درپیش اقتصادی چیلنجز پر معاشی کانفرنس منگل کے روز کررہے ہیں،اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں ملک کی معاشی بدحالی اور تباہی کے اسباب کا جائزہ لیا جائے گا،

کانفرنس میں سیاسی رہنما، ماہرین معاشیات اور اہل علم ملکی معیشت کی زبوں حالی پر اپنی آراپیش کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تیز ابھرتی معیشت کو آئی سی یو میں پہنچادیا، ہنگامی اقدامات نہ ہوئے توخطرات مزید بڑھ جائیں گے۔مہنگائی، بیروزگاری، بجلی گیس واشیائے ضرورت کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے پر حقائق سامنے لائیں گے۔کانفرنس میں قوم کو بتائیں گے کہ ایک سال میں معیشت کا حلیہ کیسے بگاڑا گیا۔ریکارڈ قرض لے کر بھی عمران نیازی صاحب کا عالمی بھیک مانگنے کا سفر بے شرمی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ ایک سال میں ریکارڈ قرض لینے کے باوجود بھی بجٹ بنانے کے لئے کیوں پیسہ موجود نہیں،کانفرنس اس سوال پر قوم کو حقائق سے آگاہ کرے گی کہ موجودہ نالائق حکومت آخر پیسہ کہاں لے کر جارہی ہے؟۔ملک کی زراعت، صنعت اور تجارت سمیت تمام شعبے بدترین بحران سے دوچار ہو چکے ہیں۔حکومت سوشل میڈیا کی دنیا میں قلابازیوں سے زندہ ہے۔کانفرنس میں معاشی محاذ پر چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کی قومی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…