امریکاکا پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان،پاسپورٹ اور ویزے کیلئے انتہائی آسانی پیدا کر دی،تفصیلات جاری

4  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) امریکی سفارتخانے کا ویزہ کے لئے درخواست گزاروں کو مزید سہولت دینے کا اعلان ، درخواست گزار ویزا یا پاسپورٹ اپنے گھر کے پتہ پر وصول کر سکیں گے ۔ سروس کے حصول کے لئے درخواست دیتے وقت پریمئیم ڈیلیوری کے آپشن کا انتخاب کر کے 700روپے کیش آن ڈیلیوری کے ذریعے پاسپورٹ وصول کیا جا سکے گا ۔ بدھ کے روز ٹویٹر جاری پیغام میں امریکی سفارتخانے نے پاکستان کے امریکی ویزا کے حصول کے درخواست گزاروں کو نئی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے

جس کے ذریعے اب درخواست گزار اپنا پاسپورٹ گھر کے ایڈریس پر ہی وصول کر لیا کریں گے  ۔ نئی سروس کے ذریعے گھر پر پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے درخواست دائر کرتے وقت پریمئیم ڈیلیوری کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا جبکہ 700روپے کی فیس کیش آن ڈیلیوری کی صورت میں ادا کرنا ہو گی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سفارتخانہ نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے پاسپورٹ وصولی وواپسی کرتا تھا جس سے صارفین کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ نئی سروس کے آغاز پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…