العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست منظور،عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

25  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے  العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ پیر کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیا پر مشتمل ڈویژن بینچ  نے کیس کی سماعت کی۔العزیزیہ ریفرنس، جج ویڈیو اسکینڈل میں نیب نے نواز شریف کی پانچ افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست کی مخالفت کر دی۔ نواز شریف کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کرا دیا۔نیب نے کہاکہ پانچوں افراد کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، اضافی شواہد پیش

کرنے کی کوئی نظیر نہیں۔نیب  نے کہاکہ فورنزک ماہرین کا یہاں زیر التوا معاملے سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ نیب نے کہاکہ ناصر بٹ اس کیس میں فریق ہی نہیں ہیں۔  ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے کہاکہ نیب کی جانب سے جواب داخل کرا دیا گیا ہے۔نصیر بھٹہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ نیب کا جواب دیکھ کر لگتا ہے کہ نیب بالکل ہی پیدل ہو گیا ہے۔دوران سماعت نواز شریف کی پیر کی سماعت کیلئے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…