نوازشریف اپنے دور میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے،؟فواد چودھری نے کھری کھری سنادیں،نواز لیگ سے معافی کامطالبہ

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف کو باہر بھیجنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پر پیسوں کا جو الزام تھا، بہتر تھا وہ پلی بارگین کر کے جاتے،لوگ پوچھتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف کیس بنا، سزا بھی ہوئی، اس کے باوجود وہ ایک روپیہ بھی دیے بغیر باہر جا رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ

کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ نواز شریف جیل میں نہ رہیں، اگر تمام ادارے فیصلہ کر لیں تو ان کو باہر بھیجنے میں کوئی آڑ نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ جب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف صاحب کا دور تھا، اس وقت بھی انہوں نے آخر تک کہا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور سے لے کر اب تک نواز لیگ کا این آر او لینے کا بیک گراونڈ ہے اور وہی تاثر ابھی بھی قائم ہے۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف اپنے دور میں ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے، اگر شریف میڈیکل کمپلکس میں ان کا علاج نہیں ہو سکتا تو عام آدمی کا اللہ ہی حافظ ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے سمری موصول نہیں ہوئی، میں ان کی جگہ ہوتا تو کبھی بھی علاج کے لئے باہر جانے کو ترجیح نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز لیگ کو بحیثیت جماعت پاکستانی عوام سے معافی مانگنی چاہیئے۔  فواد چوہدری نے نواز شریف کو باہر بھیجنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پر پیسوں کا جو الزام تھا، بہتر تھا وہ پلی بارگین کر کے جاتے،لوگ پوچھتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف کیس بنا، سزا بھی ہوئی، اس کے باوجود وہ ایک روپیہ بھی دیے بغیر باہر جا رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ نواز شریف جیل میں نہ رہیں، اگر تمام ادارے فیصلہ کر لیں تو ان کو باہر بھیجنے میں کوئی آڑ نہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…