نوازشریف بیرون ملک علاج پر رضامند، بڑا فیصلہ کرلیاگیا،ن لیگ کے رہنماﺅں و کارکنوں کو اہم ہدایات جاری

28  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،میاں نوازشریف نے بیرون ملک علاج کرانے پر رضا مندی ظاہر کردی، شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ عدالت سے ریلیف تک بیرون ملک علاج پربات نہ کی جائے۔ میاں شہبازشریف کی زیر صدارت (ن)لیگ کی کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے،

کور کمیٹی اجلاس میں پارٹی قائد نوازشریف کی ناسازی طبیعت اور ان کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کے اراکین نے مشورہ دیا کہ پاکستان میں رہنانواز شریف کی زندگی کیلئے خطرے سے خالی نہیں ہے اس لیے نواز شریف کاعلاج بیرون ملک کرایاجائے۔اراکین کے مشورے پر پارٹی صدر شہبازشریف نے شرکا کو بتایا کہ نواز شریف اور مریم نوازسے بیرون ملک علاج کی بات کی ہے اور نوازشریف نیبیرون ملک علاج پررضامندی ظاہرکی ہے۔ذرائع کے مطابق شرکا نے اس بات پر اتفاق کیاکہ نوازشریف کوبیماری کی وجہ سے ہی عدالت سے ریلیف مل رہا ہے لہذا فوری طور پر بیرون ملک علاج کی بات کی گئی توکوئی اور رنگ دیاجائیگا۔شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ عدالت سے ریلیف تک بیرون ملک علاج پربات نہ کی جائے۔واضح رہے کہ نوازشریف لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز میں ان کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزہ ریفرنس میں انہیں منگل تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔ میاں نوازشریف نے بیرون ملک علاج کرانے پر رضا مندی ظاہر کردی، شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ عدالت سے ریلیف تک بیرون ملک علاج پربات نہ کی جائے۔ میاں شہبازشریف کی زیر صدارت (ن)لیگ کی کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، کور کمیٹی اجلاس میں پارٹی قائد نوازشریف کی ناسازی طبیعت اور ان کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…