عثمان بزدارکی قیادت میں محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ کیئرسسٹم میں انقلاب برپاکردیا ، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

26  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ‌پنجاب پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت میں محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ کیئرسسٹم میں انقلاب برپا کردیا ہے جس کو سوشل میڈیا خاص طورپر ٹوئٹر صارفین بہت سراہ رہے ہیں اور اس وقت محکمہ صحت پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہے ۔

جس میں صارفین دل کھول کرپنجاب حکومت کے ہیلتھ کیئرکے متعلق اقدامات کی تعریف کررہے ہیں. #شوبازی_نہیں_کام سے بننے والے ٹرینڈ میں ایک سالہ کارکردگی پر بھر پور اور دیا جارہا ہے-اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے ٹوئٹرپر اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم نے پنجاب میں حکومت سنبھالی تو ناصرف ریفارمز بلکہ ہسپتالوں کی capacity building پر بھی ساتھ ہی کام شروع کیا. ہم اس وقت صحت کےشعبے میں 30 ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کی بھرتیوں کےساتھ 9ہسپتالوں، 14 نرسنگ کالجز،صحت انصاف کارڈز اور سسٹم میں نئے بیڈز پر کام کر رہےہیں. محکمہ صحت پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایک سال میں صحت کے شعبے میں تیس ہزارنئی بھرتیاں کیں. 9 نئے ہسپتالوں پر کام شروع کیا گیا جبکہ 14 نئے نرسنگ کالجزپر بھی کام جاری ہے. پنجاب کے 30 اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی بھی شروع ہوگئی ہے. پنجاب کے 40 ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزکی تعمیرِ نوکا آغازبھی کردیا گیا ہے جبکہ 8600 نئے بیڈز کو بھی ہیلتھ کیئرسسٹم میں شامل کرنے کا کام بھی جاری ہے. پنجاب میں‌42 ہزارسکولوں میں نیوٹریشن پروگرام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…