مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے قبل حکومت نے خیبرپختونخوا میں کیا چیز بانٹ دی ؟ جانئے

14  اکتوبر‬‮  2019

پشاور(این این آئی)گھریلو مرغبانی اسکیم کے تحت وزیراعلی خیبر پختونخوا نے 200خواتین میں 5، 5مرغیاں تقسیم کیں جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کا مذاق اڑانے والے دیکھ لیں آج ان منصوبوں کو عملی جامعہ پہنا دیا گیا ہے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گھریلو مرغبانی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ

فضل الرحمان کی طاقت کل عوام نے دیکھ لی اگلے باری بھی پی ٹی آئی کامیاب ہوگی۔کے پی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ منصوبے گھریلو مرغبانی پر باقاعدہ کام شروع کردیاہے۔ جس کے لیے ابتدائی طور پر 200 خواتین میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ تقسیم کردیا گیا۔وزیراعلی محمود خان نیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو خوب آڑے ہاتھو لیا۔ محمود خان نے کہا کہ عمران خان کے ویژن پر ہنسنے والے حقیقت دیکھ لیں۔ پاکستان ترقی کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتیں انتظار کریں۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں امید کی علامت ہیں۔ گزشتہ دس سالوں سے پاکستان میں کرپٹ افراد حکومت میں تھیپہلی مرتبہ صاف ستھری حکومت آئی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے صوبے کے تمام افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس پر 80 کروڑ کی لاگت آئے گی۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…