کرپٹ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ،گھر، دفتر یا کسی دوسری عمارت میں موجود الماریوں کی تلاشی کی اجازت،بینکوں کے لاکر بھی کھلوائے جا سکیں گے،کھلبلی مچ گئی

28  جولائی  2019

کراچی(این این آئی) منی لانڈرنگ قوانین کے تحت ایس ای سی پی ہیرے جواہرات سے بھری تجوریاں بھی چیک کرے گا۔ گھر، دفتر یا کسی دوسری عمارت میں موجود الماریوں اور دراز میں پڑے طلائی زیورات، سونا اورڈالرسمیت دیگر قیمتی اثاثوں کی تلاشی بھی لی جاسکتی ہے

جب کہ رولز میں ترمیم کے بعد بینکوں کے لاکر بھی کھلوائے جا سکیں گے۔  سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو ایس آر 713 کے تحت کسی بھی عمارت، جگہ یا گاڑی میں موجود قیمتی اشیا تک رسائی کا اختیار دے دیا گیا ہے،مذکورہ ایس آر او کے ذریعے سرچ اینڈ سیزر  رولز 2019 بنائے گئے ہیں، جس کے تحت متعلقہ افسر ضرورت پڑنے پر اشیاء کا معائنہ کر سکتا ہے جب کہ ان اشیاء کا مالک اپنے قیمتی اثاثہ جات تک رسائی کیلئے انویسٹی گیشن آفیسر کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا، بصورت دیگر سرچ اینڈ سیزر کے رولز 6 کے تحت مجاز افسر کو تجوری، لاکر، دراز یا الماری کو توڑ کر کسی بھی چیز کو ضبط کر کے مزید کارروائی کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے، رول نمبر5 کے تحت کمیشن عمارتوں اور جگہوں کی جبری تلاشی بھی لے سکتا ہے، رولز نمبر 3 کے تحت مقامی پولیس کی مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔اس حوالے سے پاکستان ٹیکس بار کے سینئر نائب صدر زاہد عتیق نے کہاکہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے تناظر میں نئے قوانین ملک کی ضرورت ہیں، تاہم افسروں کو دیے گئے محکمانہ اختیارات کے استعمال میں احتیاط لازم ہونی چاہیے۔  منی لانڈرنگ قوانین کے تحت ایس ای سی پی ہیرے جواہرات سے بھری تجوریاں بھی چیک کرے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…