عمران خان کو بیرون ملک جا کر اپنی نا اہلی کا اعلان نہیں کرنا چاہئے،شیری رحمان کا وزیراعظم کی تقریر پر شدید ردعمل،بڑا دعویٰ کردیا

22  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم کی عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی واشنگٹن ڈی سی اور ڈی چوک تقریر میں کوئی فرق نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں نفرت اور انتشار کی باتیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی جگ ہنسائی کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بیرون ملک جا کر اپنی نا اہلی کا اعلان نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی یقین ان کی تقریر سے

مایوس ہوئے ہونگے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ماضی کی حکومتوں پر الزام لگا کر اپنی حکومت چلانا چاہتے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لوگوں کو کیوں نہیں بتایا 11 ماہ میں کتنا قرضہ لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرٹ کی باتیں کرنے والے وزیراعظم میرٹ پر وزیر تعینات نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش مشکلات ایسی تقریروں سے ختم نہیں ہونگے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے پاس الزام تراشی کے علاوہ کوئی پالیسی نہیں،آصف علی زرداری 12 سال جیل کی سختیان کاٹ چکے،عمران خان خود اپنی پرواہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…