کیا نور الحسن کی موت ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ؟ اسپتال انتظامیہ شدید تنقید کی زد میں آگئی

8  جولائی  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شالیمار اسپتال میں زیرعلاج 330کلو وزنی نور الحسن آج صبح انتقال کر گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نور الحسن کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر معاذ اور ان کے عملے کو آڑھے ہاتھوں لیتے خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے صارفین نے لکھا کہ نور الحسن کی موت ڈاکٹر اور اسپتال عملے کی غفلت کی وجہ سے ہوئی یا پھر وجہ کوئی اور ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹرز اور عملے کی لی گئی تصاویر شیئر کرتے کہا ہے کہ نور الحسن کے آپریشن کے دوران بھی غفلت برتی گئیآپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر معاذ اور ان کا عملہ سیلفیاں اور ویڈیوز بنانے میں مصروف زیادہ دکھائی دیا جو انتہائی افسوسناک ہے ۔کچھ صارفین نے نورالحسن کی موت کا ذمہ دار ڈاکٹر ز کو ٹھہرایا تو کچھ کا کہنا تھاکہ آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹرز اور عملے کو آپریشن پر فوکس کرنا چاہیے تھا نہ کہ سیلفیوں اور ویڈیوز پر ۔ دریں اثنا نور حسن کے انتقال پر ان کے علاج کرنے والے ڈاکٹر معاذ نے انتقال کی وجہ بیان کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر معاذ نے بتایا کہ اسپتال میں ڈیلیوری کے دوران ایک خاتون انتقال کر گئی تھی جس کے لواحقین نے اشتعال میں آکر چیزو ں کی توڑ پھوڑ شروع کر دی تھی جس پر نورالحسن سمیت 2افراد انتقال کر گئے ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ توڑ پھوڑ اور شوروغل کے دوران نور الحسن کو سانس کی تکلیف کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہوا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ۔ قبل ازیں موٹاپےکا شکار نور حسن انتقال کر گئے ہیں۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ نور حسن 3 ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج چل رہا تھا ۔ نور حسن کا تقریباًدن پہلے آپریشن ہوا تھا ۔ ڈاکٹروں نے نور حسن کا آپریشن کرکے اس کے معدے کا سائز چھوٹا کردیا تھااور آپریشن کو کامیاب قرار دیا تھا۔آپریشن کے بعد نورحسن کو آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ وہ آج اچانک انتقال کرگئے۔واضح رہے کہ مرحوم نور حسن کو گھر کی دیوار توڑ کر ائیر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے لاہور لایا گیا تھا ۔ نورحسن کا وزن 330 کلو تھا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…