حکومت نے نرسوں کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے تنخواہوں اور الائونسز میں حیران کن حدتک اضافہ

1  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی نرسز کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کے وظائف اور الائونسز کو بڑھایا جائے اورصوبوں میں کام کرنے والی نرسز کے برابر کیا جائے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاق میں کام کرنے والی سٹوڈنٹس نرسز کا ماہانہ سٹایپنڈ 6800 سے بڑھا کر 20000 ہزار کر دیا ہے ۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ گریڈ سولہ کی ریگولر نرسز mess الائونس پانچ سو سے بڑھا کر آٹھ ہزار کردیا ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ ریگولر نرسز کا ڈریس الائونس چھ سو سے بڑھا کر تین ہزار کر دیا ہے ۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ اس اضافے پر حکومتی اخراجات کا تخمینہ 228.547 ملین سالانہ ہو گا ،وزیراعظم عمران خان کی طرف سے عید کا تحفہ ہے ۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ نرسز کے شعبے میں حکومت نے بہتری کا عزم کر رکھا ہے،نرسز کو مراعات دینے کا یہ پہلا قدم ہے ۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ اضافے کا اطلاق نئے مالی سال سےہو گا ۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ نرسنگ کا کردار صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نرسنگ کی ترقی کے بغیر صحت کا شعبہ ترقی نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صحت اولین ترجیح ہے۔اس شعبے کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…