الزامات جھوٹے ثابت،تحریک انصاف کے اہم رہنما  کو جعلی ڈگری کیس میں باعزت بری کردیا گیا

16  مئی‬‮  2019

بولان(این این آئی) سردار یار محمد رند جعلی ڈگری کیس سے باعزت بری،جھوٹے بے بنیاد الزامات لگاکر مخالفین سچائی کو شکست نہیں دے سکتے جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے سردار یار محمد رند کی کیس سے باعزت بری ہونے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج بھاگ بمقام ڈھاڈر افضل کاکڑ کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر،وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ایم پی اے کچھی سردار یار محمد رند کو جعلی ڈگری کیس سے عدم ثبوت اور الزامات کی بناء پر کیس سے باعزت بری کرکے ڈگری کو درست قرار دے دیاسردار یار محمد رند کی جانب سے کیس کی پیروی ایڈوکیٹ صادق گھمن،ایڈوکیٹ شمس رند نے کی بعد ازاں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین کو آج کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ جھوٹے الزامات کی سیاست سے حق اور سچائی کو چھپایا نہیں جاسکتا اوچھے بے بنیاد الزامات لگاکر مجھے عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے مخالفین کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی شکست تسلیم کرلیں انہوں نے کہا کہ کچھی کے عوام سے محبت کا رشتہ ہے جھوٹے الزامات سے اس کو کمزور نہیں کیا جاسکتا دریں اثناء پی ٹی آئی ضلع کچھی کے صدر میر شادی خان بنگلزئی،تحصیل صدر حاجی ریاض رند،محمد عارف بنگلزئی،عبدالحئی گولہ،ضلع سبی کے صدر حبیب رند نے سردار یار محمد رند کو جعلی ڈگری کیس سے باعزت بری ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر،وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ایم پی اے کچھی سردار یار محمد رند کو جعلی ڈگری کیس سے عدم ثبوت اور الزامات کی بناء پر کیس سے باعزت بری کرکے ڈگری کو درست قرار دے دیا

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…