چینی باشندوں سے شادی کرنیوالی مسلمان اور مسیحی لڑکیوں نے تحفظ کیلئےکہاں رجوع کرلیا؟معاملے میں نیا موڑ

16  مئی‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) چینی باشندوں سے شادی کرنے والی مسلمان اور مسیحی لڑکیوں نے تحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔صائمہ تبسم اور شبانہ عاشق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت خارجہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ صائمہ تبسم نے لی یانگ چینگ سے 25 جنوری کو نکاح کیا جبکہ شبانہ عاشق نے زو شو فینگ سے کرسچن قوانین

کے تحت 18 جنوری کو شادی کی،ایف آئی اے نے7 مئی کو چین جانے والے جہاز سے چینی شوہروں کے ہمراہ آف لوڈ کر دیا، ایف آئی اے حکام نے کئی گھنٹے ائیر پورٹ پر غیر قانونی حراست میں رکھا اور چینی شوہروں کے ساتھ جانے سے روکا، چینی شوہروں کو زبردستی بیویوں کے بغیر چین بھجوا دیا گیا،ایف آئی اے حکام نے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات قبضہ میں لے رکھی ہیں۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ  ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…