سرکاری اراضی ڈی ایچ اے منتقلی معاملہ ، عدالت عظمیٰ نے ملزمان کوبڑا ریلیف فراہم کردیا

16  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے 731.28ایکڑ سرکاری اراضی ڈی ایچ اے کو منتقل کرنے کے معاملہ پر ملزمان کو پلی بارگین کے لئے مہلت دے دی۔ 731.28ایکڑ سرکاری اراضی ڈی ایچ اے کو منتقل کرنے کے معاملہ پر 18 نامزد ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ ریونیو افسران کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ریونیو افسران نے

صرف تصدیق کی ہے جبکہ نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیئر رضوی عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ 731.28 ایکڑ اراضی ہائی وے کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ جعلی زمین مالکان نے قومی خزانے کو 2.84 ارب کا نقصان پہنچایا، جعلی زمین مالکان نے زمین کے عوض 11سو35 پلاٹ ڈی ایچ سے لیئے۔ نیئر رضوی نے کہاکہ 18 نامزد ملزمان ہیں ایک ملزم نے پلی پارگین کی درخواست دے دی ہے۔عدالت نے دیگر ملزمان کو پلی بارگین کے لئے مہلت دے دی۔

 

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…