شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان سے غلط فیصلہ کروایا، شیخ رشید احمد کھل کر سامنے آگئے، بڑا دعویٰ کردیا‎

5  مئی‬‮  2019

راولپنڈی(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین لگوانے کا غلط فیصلہ کروایا، وزیراعظم عمران خان این آر او دینے کو غداری سمجھتے ہیں وہ  وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں گے لیکن چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

نجی ٹی وی  کو انٹر ویو دیتے ہوئے  شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں  قوم کو پہلے ہی بتا چکا ہوں  کہ شہباز شریف  ملک سے باہر  چلے جائیں گے،  مسلم لیگ ن کے 15   سے 16 نائب صدر لگائے گئے ہیں۔ یہاں  جمعہ بازار  لگا ہوا  ہے شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک اور اسد قیصر  نے  وزیراعظم  سے شہباز شریف  کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین لگوانے کا غلط فیصلہ کروایا ، انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ  ن میں فارورڈ  بلاک بن رہا ہے ملک کی تباہی   کے ذمہ دار  شریف برادارن  اور آصف  زرداری ہیں 60   فیصد چانس  ہے کہ شہباز شریف  ملک واپس نہیں آئیں گے  وزیراعظم عمران خان  نے شہبا زشریف  کے خلا ف نیا  کیس نکالا  ہے اب شہباز شریف  نہیں بچ سکیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ  عمران خان  حکومت چھوڑ سکتے ہیں  لیکن چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔  میں نے عمران خان  سے کہا ہے کہ ان لوگوں کوجانے دو لیکن عمران  خان نہیں مانے  اور کہا کہ قوم نے ہمیں ان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لینے کے لئے ووٹ دیا ہے میں این آر او دینا غداری سمجھتا ہوں۔  شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین لگوانے کا غلط فیصلہ کروایا، وزیراعظم عمران خان این آر او دینے کو غداری سمجھتے ہیں وہ  وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں گے لیکن چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…