اسدعمر کی واپسی،وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل کا اعلان کردیا

3  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں صدارتی نظام سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی نظام سے متعلق کوئی سوچ ہی موجود نہیں،جوکارکر دگی دکھائے گا وہ کابینہ میں رہے گا،باقی وزراء کو جانا پڑے گا،آنے والے دنوں میں وفاقی کابینہ میں مزید رد و بدل ہوگا،اسد عمر جلد کابینہ میں آئیں گے،اپوزیشن این آر او کیلئے ہم پر دباؤ ڈال رہی ہے،کسی کو بھی ہرگز ہرگز این آر او نہیں دیا جائیگا،چاہے کرسی چلی جائے احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے چار سے پانچ لوگوں کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے، سات نئے قوانین متعارف کروانے جارہے ہیں جن سے عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے گا۔ جمعہ کو یہاں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ صدارتی نظام کے بارے میں کوئی سوچ ہی موجود نہیں ہے، ماہرین کی ضرورت پڑتی ہے اس لیے غیر منتخب لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تجربہ کار لوگوں کو استعمال کررہا ہوں، جہاں ماہر لوگ نہیں وہاں ٹیکنِیکل ٹیم لارہا ہوں اور جہاں سے بھی اچھے لوگ ملیں گے ان کا تقرر کروں گا۔وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وفاقی کابینہ میں مزید رد و بدل ہوگا، جو کارکردگی دکھائے گا وہ رہے گا باقی وزرا کو جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن این آر او کے لیے ہم پر دباؤ ڈال رہی ہے لیکن کسی کو بھی ہرگز ہرگز این آر او نہیں دیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ میرٹ اور احتساب کی جمہوریت میں شدید ضرورت ہوتی ہے، چاہے کرسی چلی جائے احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، احتساب سے پیچھے ہٹ گئے تو اپوزیشن کے لیے سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں اور نیب کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں جبکہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح مرضی کے فیصلے کروانے کیلئے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جارہا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ سات نئے قوانین متعارف کروانے جارہے ہیں جن سے عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے گا، خواتین کی ترقی کے لیے اہم قانون سازی کی جارہی ہے، عوام کی بہبود کیلئے قانون سازی میں اپوزیشن سے بھی مشاورت کریں گے۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر سے متعلق انہوں نے کہاکہ اسد عمر تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، وہ زبردست آدمی ہیں اور جلد کابینہ میں واپس آجائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے چار سے پانچ لوگوں کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…