سستی سواری بھی اب مہنگی پڑے گی،اٹلس ہونڈا نے ایک بارپھر موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزیداضافے کا اعلان کردیا،تفصیلات جاری

3  مئی‬‮  2019

کراچی (این این آئی)اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 2 ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹرسائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 400 سے 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے،کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70، سی ڈی ڈریم اور پرائڈر کی قیمتوں میں 400 روپے کا اضافہ کیا گیا۔اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 70 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 70 ہزار 900 روپے، سی ڈی ڈریم کی قیمت 74 ہزار 500 سے

بڑھ کر 74 ہزار 900 روپے، جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 96 ہزار 500 سے بڑھ کر 96 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا سی جی 125، سی جی 125 ایس، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن، سی بی 125 ایف اور سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمتوں میں ڈیڑھ ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اب سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزا روپے، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 400 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 37 ہزار 900 روپے، سی بی 125 ایف کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 63 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔سی بی 150 ایف کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 91 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 93 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے یکم مارچ کو مختلف ماڈلز کی قیمت میں 600 سے 2 ہزار روپے اضافہ کیا تھا جس کی وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا گیا تھا۔اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…