اگست 2018 سے جنوری 2019 کے دوران ملکی قرضوں میں 1514 ارب روپے کا اضافہ ہوا، حکومت کا اعتراف

2  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی اجلاس کے دور ان وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی ملازمتوں میں صوبائی کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف ہوا ۔ وقفہ سوالات کے دور ان وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بتایاکہ تیس ڈی ایس پیز میں سے پنجاب کے بائیس اور بلوچستان سے صرف ایک ڈی ایس پی ہے۔انہوںنے کہاکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے تین جبکہ پختونخواہ سے چار ڈی ایس پیز ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ پنجاب کے 130 ،سندھ 4 پختونخواہ 14بلوچستان 1 اور اے جے کے 3 انسپکٹر تعینات ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ سب انسپکٹر میں پنجاب کے 387،سندھ 12،پختونخواہ 59،بلوچستان 1 اور آزاد کشمیر کے 12 شامل ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر میں 765 پنجاب، سندھ 43،پختونخواہ 186، اور بلوچستان کے 19 شامل ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ ہیڈ کانسٹبل میں پنجاب سے 993 سندھ 23 پختونخواہ 353 اور بلوچستان سے چار ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ کانسٹیبل میں پنجاب سے 3892 ،سندھ 366 پختونخواہ سے 1304 اور بلوچستان سے 95 تعینات ہیں۔وزیر داخلہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ وزیر اعظم ہائوس میں یونیورسٹی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں سے ابھی تک اجازت حاصل نہیں کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے مخصوص قواعد موجود نہیں ہیں۔وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے تحت رشکئی میں اقتصادی زون بنایا جا رہا ہے،اس جگہ کی نشاندہی کے پی کے حکومت نے کی تھی۔وزارت خزانہ کی جانب سے بتایاگیاکہ مالی سال 13-2012 اور18 -2017 کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.7 فی صد سے بڑھ کر2 .11 فے صد ہوئی۔وزارت خزانہ کے مطابق اگست 2018 سے جنوری 2019 کے دوران ملکی قرضوں میں 1514 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…