میں نے صرف کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی بات کی، دہشت گردوں کے سہولت کار آج وزیر ہیں، بلاول زرداری پھر کھل کر بول پڑے، حکومت پر سنگین الزامات عائد

30  مارچ‬‮  2019

لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عوام ان کی چہرے پہچانیں، جو آپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں،خان صاحب کرپشن کے خاتمے کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں۔ عمران خان کی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، ان کی سیاست نیب سے شروع ہوکر نیب پر ختم ہوتی ہے،میں نے کوئی ملک دشمن بیان نہیں دیا تھا، صرف کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی بات کی، دنیا کو کیا پیغام جائے گا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار آج وزیر ہیں،

وفاق سندھ کو اس کا حصہ دے، پیسہ نہیں ملے گا، تو کیسے صحت کا نظام بہتر کریں گے، ذمہ داری صوبوں پر ہے، تو وسائل بھی زیادہ ہونے چاہئیں، وسائل کے بغیر تعلیم میں بہتری کیسے لائی جائے گی، سلیکٹڈ وزیر اعظم عوام کو اہمیت نہیں دیتے، پی ٹی آئی کو عوام کے حقوق چھیننے کے لئے بٹھایا گیا ہے۔لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب کالا قانون ہے، جو صرف سیاسی انتقام بنانے کے لئے ہے، عمران خان کی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، اور ان کی سیاست نیب سے شروع ہو کر نیب پر ہی ختم ہو جاتی ہے۔ وزیراعظم صرف سیاسی لوگوں کو احتساب کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایک وفاقی وزیر کے خلاف ناجائز اثاثوں کے ثبوت ہیں وہ انہیں کب پکڑیں گے، احتساب کا عمل، سیاستدان، جج اور جرنیل سب کے لئے ایک ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ جو لوگ بیٹھے ہیں وہ آئین کے مخالف ہیں، دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی وزیر بن گئے ہیں، کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلق پر وزرا کو ہٹانے کے بجائے ایک اور سہولت کار وزیر بنا دیا گیا، نئے وزیر کا نام بے نظیر شہید کے قتل میں ہے، ملک کے مستقبل کیلئے کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنی پڑے گی۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عوام ان لوگوں کی شکلیں پہچانیں، وسائل اور ادارے عوام کے ہیں اور حکمران ان سے چھیننا چاہتے ہیں، پنجاب، بلوچستان، سندھ سب کو کہہ رہا ہوں کہ یہ صوبوں کے وسائل چھیننا چاہتے ہیں،

صوبوں کے پاس ذمے داریاں زیادہ ہیں تو پیسے بھی زیادہ ملنے چاہئے، اٹھارویں ترمیم کے بعد ادارے ملے لیکن وسائل اور پیسے نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا حق ہمیں دیں، آدھا خود خرچ کریں آدھا ہمیں دیں، سرخ لکیر عبور نہ کی جائے، ورنہ برداشت نہیں کریں گے اور کسی کو سندھ کے وسائل چھیننے نہیں دیں گے ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمیں عوام کی محبت جو ملی اس سے مخالفین بوکھلا گئے ہیں، کاروان بھٹو کو ٹرین مارچ کہہ رہے ہیں، ہم تو اپوزیشن کر رہے ہیں لیکن مخالفین ہم سے اپوزیشن بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔

آصف زرداری میرے اور میں آصف زرداری کے ساتھ ہوں، زرداری بیک فٹ پر نہیں بلکہ ہم دونوں فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں، صدر زرداری نے سندھ بھر کے دورے کئے، میں بھی کر رہا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کا مارچ سیاسی تھا، جو مقاصد تھے، وہ حاصل کیے۔انھوں نے کہا کہ نیب میاں صاحب کو طبی بنیادوں پر6 ہفتے کی ضمانت ملی ہے، شہباز شریف کانام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا، یہ نہیں کہوں گا کہ کسی پرہاتھ ہلکا اور کسی پربھاری رکھا گیا ہے، ہم پیپلزپارٹی کے لئے ریڈ لائن برداشت نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم عمران خان کوعوام کے وسائل چھیننے نہیں دیں گے، خان صاحب صرف اپنی سیاست چمکاتے ہیں، خان صاحب کی حکومت کو بٹھانے میں نیب کا اہم کردار ہے، احتساب بلاتفریق اورسب کیے لئے یکساں ہونا چاہیے، خان صاحب مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں، خان صاحب کرپشن کے خاتمے کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…