یہ نعرہ کیوں لگایا؟ پیر آف رانی پور کے پوتے میدان میں آ گئے،بلاول بھٹو کو سخت تنبیہ کر دی

28  مارچ‬‮  2019

خیرپور(این این آئی)بلاول بھٹوزرداری کے نعرے پیر جو نا میر جو ووٹ بینظیر جو کی پیپلزپارٹی کے کارکن پیر آف رانی پور کے پوتے نے مذمت کردی پیر آف رانی پیر عبدالقادر شاہ جیلانی کے پوتے پیر سید علی رضا شاہ عرف مٹھا سائیں نے

پریس کلب خیرپور پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میں پیپلزپارٹی کا کارکن ہوں اور پیرخاندان سمیت سینکڑوں مریدوں کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے حالیہ عام انتخابات میں ہم نے سخت محنت سے پیپلزپارٹی کے امیدوار پیر سید فضل علی شاہ کو نارہ کے سیٹ سے قومی اسمبلی کا ممبر بنا یا جو کئی سالوں سے پی پی مخالف پیر جیت رہے تھے سندھ بھر میں پیروں اور میروں کا بڑا ووٹ بینک ہیں جس کی بدولت پیپلزپارٹی سندھ میں حکومت بناتی ہے ہمارے سینکڑوں مرید ہیں جو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیتے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ پیروں اور میروں کا احترام کیا اور پیروں کی عقیدت مند رہے بلاول بھٹو زرداری نے کارواں بھٹو ٹرین مارچ میں رانی پور ،گمبٹ اور خیرپور ریلوے اسٹیشنوں پر عوامی خطاب کے دوران نعرہ لگایا کہ پیر جو نا میر جو ووٹ بینظیر جو اس نعرے سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے ہم اس نعرے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پیر اور میر سینکڑوں کی تعداد میں پیپلزپارٹی کے ووٹر ہیں بلاول بھٹو زرداری کے پھوپھی کی بھی میروں میں شادی کی ہوئی ہے ہم بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور آئندہ ایسے نعرے لگانے سے گریز کریں جس سے کسی پیپلزپارٹی کے ووٹر کی دل آزاری ہوں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…