پیپلز پارٹی کے ٹرین مارچ میں شرکا کو پیسے دیکر بلانے کا انکشاف، خواتین نے بتائی گئی رقم سے کم ملنے پر میڈیا کے سامنے سچ اگل دیا

28  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد/نوشہرو فیروز (سی پی پی ) پیپلزپارٹی کے کارروانِ بھٹو میں شرکت کیلئے معاوضہ ادا کیے جانے کا انکشاف۔ ٹرین مارچ میں شریک خواتین نے بھانڈا پھوڑ دیا۔نوشہروفیروز کے علاقے ہالانی میں منتخب نمائندوں نے مارچ میں شرکت کیلئے خواتین سے فی کس دو ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔نوشہروفیروز میں خواتین شرکا نے بتائی گئی رقم سے کم ملنے پر میڈیا کے سامنے سب بتا دیا۔ خواتین کا موقف تھا کہ ہم سے 2 ہزار کا وعدہ کر کے لایا گیا لیکن صرف 2 سو روپے

تھما دیے گئے۔ایک خاتون نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ میں بیوہ خاتون ہوں، لیکن 2 ہزار نہیں 200 روپے ہی دیے گئے ہیں، سب غریبوں کو اتنی ہی رقم ملی ہے۔مارچ میں شریک ایک اور خاتون سے استفسار کیا گیا کہ آپ کو 2 ہزار روپے اور ساتھ چینی بھی دی گئی ہے، لیکن انہوں نے بھی انکار کیااور بولیں کہ غریبوں کو کچھ نہیں ملا ، بس 2 سو روپے ملے ہیں۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے مقامی ایم پی اے ممتاز چانڈیو نے تمام الزامات کو مخالفین کی سازش قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…