ترکی نے پاکستان حکومت سے غیر قانونی تارکین وطن پاکستانی شہریوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا

15  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)ترکی نے پاکستان حکومت سے غیر قانونی تارکین وطن پاکستانی شہریوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن پاکستانی شہریوں کے سنگین مسلے کو ترک حکومت ہنگامی بنیادوں پرحل کرنا چاہتی ہے۔

اس سلسلے میں ترکی نے پاکستان حکومت سے غیر قانونی تارکین وطن پاکستانی شہریوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا جس کے بعد سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے غیر قانونی بیرون ملک ہجرت کے خلاف سخت اقدامات کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔خط کی کاپی وزیر اعظم کو بھی ارسال کر دی گئی۔ دستاویز میں کہاگیا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان ترکی میں غیر قانونی تارکین کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔دستاویز کے مطابق ترک اداروں کے مطابق ترکی میں پچاس ہزار سے زائد پاکستانی شہری غیر قانونی طور پرموجود ہیں۔دستاویز میں کہاگیاکہ افغانستان کے بعد پاکستان دوسرا بڑا ملک ہے جس کے شہری غیر قانونی طور پر ترکی میں موجود ہیں۔دستاویز کے مطابق ترک حکومت کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن پاکستانیوں کی فکر ہے۔دستاویز کے مطابق ترک اداروں کے مطابق ترکی کی جیلیں غیر قانونی تارکین وطن سے بھر چکی ہیں۔دستاویز کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے وزارت داخلہ کو فوری اقدامات کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کہاگیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں۔دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ فوری طور پر ایف آئی اے اور نادرا کی ٹیمیں ترکی بھیجے تاکہ ترکی میں قید غیر قانونی تارکین کو ملک واپس لایا جائے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…