بھارتیوں کو راحت فتح علی خان کی شہرت ایک آنکھ نہ بھائی 9سالہ پرانا کیس دوبارہ کھول کر پاکستان دشمنی کی تمام حدیں پار کرلیں

30  جنوری‬‮  2019

نئی دہلی( آن لائن ) نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو غیر ملکی کرنسی رکھنے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی نفاذ کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی صوفی سنگر راحت فتح علی خان کو 2011 میں بھارت سے پاکستان جانے پر بھارتی ریونیو انٹیلی جنس نے دہلی ایئرپورٹ پر بغیر بتائے 1.24 لاکھ امریکی ڈالرز(تقریباً 2 کروڑ)رکھنے کے الزام میں پکڑا تھا۔

بعد ازاں ان کے خلاف فارن ایکسچینج مینجمنٹ(فیما)ایکٹ کے تحت 2014 میں اسی حوالے سے تفتیش کا آغاز ہوا تھااور اب گلوکار راحت فتح علی خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے اسی کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 45 روز میں جواب طلب کیاہے۔2011 میں راحت فتح علی خان نے دوران تفتیش اپنے پاس اتنی بڑی رقم کی موجودگی کا جواز بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے گروپ کے ممبران کے ساتھ سفر کررہے تھے اسی وجہ سے ان کے پاس اتنی بڑی رقم تھی۔واضح رہے کہ بھارتی قوانین کے مطابق کوئی بھی شخص زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ڈالرز نقد اور5 ہزار ٹریولرز چیک کی صورت میں بھارت لاسکتایا لے جاسکتا ہے۔ اگر کسی کے پاس اس سے زیادہ رقم ہوتو اسے کسٹم حکام کو آگاہ کرنالازمی ہے۔ تاہم راحت فتح علی خان پر الزام تھا کہ ان کے پاس دس ہزار ڈالرز سے زیادہ رقم تھی لیکن انہوں نے کسٹم حکام سے رابطہ نہیں کیاتھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…