آسیہ بی بی کا پاکستان چھوڑ کر کینیڈا جانے کا فیصلہ، جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مسیحی خاندان کو کینیڈا کی شہریت دینے کااعلان

30  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ برقرار رہنے کے بعد اب آسیہ بی بی کسی بھی وقت پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہو سکتی ہیں۔ آسیہ بی بی کے شمالی امریکہ یا یورپ کے کسی ملک میں پناہ لینے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ گذشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آسیہ بی بی کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دورہوگئی جس کے بعد اب وہ بیرون ملک جانے کے لیے مکمل طور پر آزاد ہیں۔

اس حوالے سے آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملکو ک نے کہا اس وقت تو آسیہ بی بی پاکستان میں ہیں لیکن وہ بعد میں کہاں ہوں اس بارے میں میں کچھ نہیں بتا سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسیہ کے بچے پہلے ہی کینیڈا جاچکے ہیں جبکہ فرانس کی جانب سے بھی آسیہ بی بی اور ان کے اہل خانہ کو پناہ دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔گذشتہ رات موصول ہونے والی خبروں کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آسیہ بی بی نے کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔آسیہ بی بی کینیڈا میں موجود اپنی دونوں صاحبزادیوں اور شوہر کے پاس جائیں گی اور وہیں مستقل رہائش اختیار کر لیں گی۔ آسیہ بی بی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات بھی کریں گی اور اس ملاقات کے دوران ہی ممکنہ طور پر آسیہ بی بی کو کینیڈین شہریت دیے جانے کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی رہائی پر نظر ثانی کے لیے دائر کی جانے والی اپیل مسترد کر دی تھی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آسیہ بی بی کی بریت پر نظرثانی کے لیے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت کی تھی۔سماعت کے دوران قاری سلام کے وکیل کی لارجربینچ بنانے کی درخواست کی۔

وکیل غلام مصطفی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ معاملہ مسلم اْمہ کا ہے، عدالت مذہبی اسکالرز کو بھی معاونت کے لئے طلب کرے۔جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اسلام کہتا ہے کہ جْرم ثابت نہ ہونے پرسزا دی جائے؟ عدالت نے فیصلہ صرف شہادتوں پردیا ہے۔ کیا ایسی شہادتیں قابل اعتبار نہیں اور اگرعدالت نے شہادتوں کاغلط جائزہ لیا تودرستگی کریں گے۔وکیل غلام مصطفی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے کلمہ شہادت سے فیصلہ کروایا، جسٹس ثاقب نثار نے کلمہ شہادت کا غلط ترجمہ کیا جس پرچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ سابق چیف جسٹس اس وقت بینچ کا حصہ نہیں ہیں، وہ آپ کی بات کا جواب نہیں دیں گے اورلارجر بینچ کا کیس بنا ہوا تو ضروربنے گا۔جس کے بعد سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بریت کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے دائر درخواست خارج کر دی تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…