سیکیورٹی پر مامور نجی بینک کے گارڈ نے راتوں رات بینک کا صفایا کر دیا،کھلبلی مچ گئی

29  جنوری‬‮  2019

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سیکیورٹی پر مامور نجی بینک کے گارڈ نے راتوں رات بینک کا صفایا کر دیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس بی مارکیٹ میں منگل کی صبح ساڑھے 7 بجے ایک نجی بینک میں چوری ہوئی جس میں

سیکورٹی گارڈ بینک کے 22 لاکر توڑ کر اور 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔ لاکرز کاٹنے کے لیے ملزم اپنے ہمراہ ویلڈنگ کا سامان اورکٹرمشین بھی لایا تھا۔پولیس کے مطابق 65لاکھ روپے نقد کے علاوہ ملزم راتوں رات 10لاکرز خالی کر کے رفوچکر ہوگیا۔ بینک عملہ صبح پہنچا تو کارروائی کا علم ہوا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم مستونگ سیکیورٹی سروسز نامی کمپنی کا ملازم تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق بینک سے چوری کرنے والے سیکورٹی گارڈ کی شناخت منظور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گزشتہ 6ماہ سے بینک میں نائٹ شفٹ میں تعینات تھا۔پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی گارڈ نے بینک کے 10 لاکرزگیس کٹر کی مدد سے کاٹے۔ملزم منظور نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بینک میں چوری کی واردات کی جس کے بعد وہ ساتھی سمیت فرار ہوگیا۔پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی ہے جس کے بعد آئی جی سندھ کلیم امام کی جانب سے واقعہ پر ڈی آئی جی، سی آئی اے اور ڈی آئی جی جنوبی سے علیحدہ علیحدہ تحقیقات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…