برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیر علاج پاکستانی نصراللہ خان کی آخری خواہش پوری کردی گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کاخصوصی پیغام

29  جنوری‬‮  2019

لندن(این این آئی)برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیر علاج پاکستانی نصراللہ خان کے اہل خانہ کی برطانوی ویزے کی درخواست پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے منظور کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نصراللہ خان دل کے سنگین عارضے میں مبتلا ہیں اور زندگی کے آخری ایام گزار رہے ہیں

جنہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سے اہل خانہ کے ویزے کی درخواست منظور کرنے کی اپیل کی تھی اب ان کی اپیل کو سنا گیا اور ان کے اہل خانہ کو برطانوی ویزہ فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نصراللہ خان نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور ان کے اسٹاف سمیت میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان لوگوں نے میری اپیل پر تیزی سے کام کیا اور ہمدردی کے ساتھ میری مدد کرتے ہوئے میرے اہل خانہ کو برطانیہ کا ویزہ فراہم کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی ثنا ء بٹ اور دونوں بیٹوں کو برطانوی ہائی کمیشن نے 6 ماہ کا وزٹ ویزہ فراہم کیا ہے۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم سے جتنا ممکن ہوسکا، اتنی مدد کریں گے۔دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں نصراللہ خان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ نصراللہ نے اپنی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے پرمیڈیا کا شکریہ ادا کیا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…