نوازشریف کا بھی سانحہ ساہیوال پر ردعمل سامنے آگیا، پارٹی کو زبردست ہدایات جاری کردیں؟

22  جنوری‬‮  2019

لاہور(آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نے ساہیوال واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے پارٹی کو انصاف کی فراہمی تک متاثرین کا ساتھ دینے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے  ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بہت باہمت شخص ہیں، ان کے کچھ ٹیسٹ ہوئے ہیں جن کی رپورٹس زیادہ اچھی نہیں آئیں۔ خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ

پروفیسر شاہد حمید کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کررہی ہے اور ان کے مزید کچھ ٹیسٹ ہونے ہیں جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی اس موقع پر موجود ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ نواز شریف نے کارکنوں کو سلام بھجوایا ہے اور ان سے دعا کرنے کی درخواست کی ہے، نواز شریف ساہیوال کے واقعہ پر بہت رنجیدہ ہیں ،وہ جیل میں ہونے کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیلئے نہیں جا سکتے لیکن انہوں نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی رہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…