ناراض ہو کر آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے والے زعیم قادری کی (ن) لیگ میں واپسی ،حیرت انگیز پیش رفت

9  جنوری‬‮  2019

لاہور( این این آئی) عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سے ناراض ہو کر آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے والے سید زعیم حسین قادری کا پارٹی میں واپسی کا قوی امکان ہے ۔ زعیم قادری کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر زعیم قادری کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا واضح اشارہ دیدیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے شوہر کو پارٹی میں ان کے وقار کے مطابق مقام نہیں دیا جاتا تو کوئی ان کے گھر آنے کی کوشش نہ کرے۔عظمیٰ قادری نے کہا کہ کلثوم نواز کے جنازے کے موقع پر نواز شریف زعیم قادری کو فیملی ایریا میں لے کر گئے اور کہا کہ آپ اپنی والدہ کو لحد میں اتاریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے فون کیا جبکہ شہباز شریف بھی گھر آنا چاہتے تھے ، شہباز شریف نے مجھے اسمبلی رکنیت کا حلف لینے کا بھی کہا ۔اسمبلی رکنیت کسی کا احسان نہیں ہم نے پارٹی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو اپنے بڑے بھائی زعیم قادری کی عزت کرنی چاہیے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق زعیم قادری نے بھی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ یاد رہے کہ زعیم قادری نے قومی اسمبلی کے حلقہ کا ٹکٹ نہ ملنے پر گزشتہ سال21جون کو پر ہجوم پریس کانفرنس کر کے پارٹی سے لا تعلقی اختیار کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ زعیم قادری نے پریس کانفرنس میں حمزہ شہباز کے حوالے سے سخت زبان استعمال کی تھی ۔  زعیم قادری کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر زعیم قادری کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا واضح اشارہ دیدیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…