اب یہ چیز عوام کے لیے کھول دی جائے، وزیراعظم عمران خان نے حکم جاری کردیا

2  جنوری‬‮  2019

لاہور( این این آئی )وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کوعوام کے لئے کھولنے پر کام شروع کر دیا ،وزیر سیاحت نے سیاحتی مقامات پر واقع تمام محکموں کے ریسٹ ہاؤسز کے حوالے سے دس روزمیں رپورٹ طلب کر لی۔وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کی زیر صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری سیاحت ندیم محبوب ، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی احمد ملک سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر سیاحت کو مختلف

محکموں کی جانب سے ریسٹ ہاؤسز کی تفصیلات فراہم کی گئیں جس پر وزیر سیاحت نے سیاحتی مقامات پر واقع تمام محکموں کے ریسٹ ہاؤسز کے حوالے سے دس دن میں رپورٹ طلب کر لی۔وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں تفصیلات سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق تمام محکمے ریسٹ ہاؤسز عوام کے لئے کھولنے کے پابند ہیں،سیاحت کے لئے موزوں اضلاع میں موجود ریسٹ ہاؤسز سے متعلق تفصیلات آئندہ میٹنگ میں پیش کی جائیں ۔ وزیر سیاحت نے کہا کہ ریسٹ ہاؤسز کی بکنگ کا طریقہ کار آن لائن ہوگا، ریسٹ ہاؤسز کی ملکیت اور دیکھ بھال سے متعلق امور متعلقہ محکمہ کے پاس ہی رہیں گے۔محکمہ کے افسران محکمانہ ذمہ داریوں کے لئے ریسٹ ہاؤس استعمال کر سکیں گے، ریسٹ ہاؤس کا کرایہ بھی متعلقہ محکمہ حاصل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں تعلقات کی بنا ء پر ریسٹ ہاؤسز طاقتور لوگ استعمال کر رہے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔تحریک انصاف کی حکومت میں عام آدمی بھی سرکاری ریسٹ ہاؤسز استعمال کر سکے گا۔ ٹی ڈی سی پی اور متعلقہ محکمہ اپنی ویب سائٹ پر خالی ریسٹ ہاؤسز کے حوالے سے تفصیلات جاری کرے گا۔لوگ ٹی ڈی سی پی اور متعلقہ محکمہ کی ویب سائٹ سے ریسٹ ہاؤسز کو بک کروا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ریسٹ ہاؤسز کی تزین و آرائش اور قابل استعمال بنانے کیلئے فنڈز فراہم کرے گی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…