پانی بھی سوچ کر پئیں کیونکہ بجلی اورگیس کے بعد اب پانی بھی مہنگا ، بزنس پلان تیار کر لیا گیا

2  جنوری‬‮  2019

لاہور( این این آئی )حکومت نے بجلی اورگیس کے بعد اب پانی مہنگا کرنے کی تیاری کر لی، واسا نے 2 ارب 20 کروڑ کی سبسڈی ختم کرنے کیلئے بزنس پلان تیار کرلیا جس کے تحت تین مرحلوں میں بلوں میں اضافہ کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ واسا نے حکومتی سبسڈی سے چھٹکارے اور آپریشن اینڈ مینٹیننس میں خود مختاری کیلئے چھ سالہ بزنس پلان تیار کرلیا۔56 صفحات پر مشتمل بزنس پلان ایم ڈی واسا آئندہ گورننگ باڈی میں پیش کریں گے۔پلان کے پہلے حصے کے مطابق

واسا پہلے تین سالوں میں مرحلہ وار پانی کے بلوں میں اضافہ کرے گا تاکہ 2 ارب 20 کروڑ روپے کی نہ صرف سالانہ حکومتی سبسڈی سے جان چھڑائی جاسکے بلکہ آمد ن میں اضافہ کیا جا سکے۔پلان کے دوسرے مرحلے میں او اینڈ ایم کے علاوہ مشینری بھی تبدیل کرے گا۔علاوہ ازیں واسا غیر ملکی قرضہ کے حصول کے بعد واپسی کا پلان بھی پیش کرے گا۔ ایم ڈی واسا مرتب کردہ پلان آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کریں گے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…