پہلے 10 ہزار گھر قرعہ اندازی کے ذریعے مفت دینے کا فیصلہ، اہم اعلان کر دیا گیا

2  جنوری‬‮  2019

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 10 ہزار مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلاول بھٹو نے نواب وسان کو ترقیاتی اسکیمز تیز کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 10 ہزار مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں 10 ہزار گھر قرعہ اندازی کے ذریعے مفت دئیے جائیں گے،

دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار گھر دئیے جائیں گے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی نواب وسان نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی، بلاول بھٹو نے بے نظیر ہاؤسنگ سیل کے منصوبوں پر مسرت کا اظہار کیا۔سندھ حکومت کے تحت لاڑکانہ، نواب شاہ اور حیدرآباد میں ہاؤسنگ منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا، خیرپور میں کم تنخواہ دار افراد کو 2 ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے۔کراچی میں بے نظیر فلیٹ پروجیکٹ اور مفت پلاٹ اسکیم شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، بلاول بھٹو نے بے نظیر ہاؤسنگ سیل منصوبوں کی افتتاح کی دعوت قبول کرلی۔بلاول بھٹو سے ارکان اسمبلی، صوبائی وزرا نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی نواب وسان کو ترقیاتی اسکیمز تیز کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پہلے ہی 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کررکھا ہے جس کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، جس کے مطابق خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کے لیے اہل ہوگا، رجسٹریشن کے ذریعے ماہانہ آمدنی گھر کے افراد کی تفصیلات سے حاصل ہوں گی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…