اتنی مدت تک دبلے ہوجاؤ ورنہ ۔۔۔۔پی آئی اے کا موٹاپے کے شکار فضائی میزبانوں کو حیران کن الٹی میٹم

2  جنوری‬‮  2019

کراچی(این این آئی)پی آئی اے انتظامیہ نے موٹاپے کے شکار کیبن کریوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 30پونڈ تک اپنا وزن برقرار رکھیں بصورت دیگر طیاروں میں سوار نہیں کیا جائے گا۔پی آئی اے کے بڑی توند والے کیبن کریو نئے سال2019کی پہلی مشکل میں پھنس گئے، پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروس نے کیبن کریو کو وزن کم کرنے کی ہدایت کی ہے، پی آئی اے کے تمام کیبن کریوز ممبران کو30پونڈ تک وزن برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔موٹے فضائی میزبانوں کو فروری سے جولائی تک5،5پونڈ وزن کم کرنا ہوگا،30پونڈ سے زیادہ

وزنی کیبن کریو ممبران کو طیاروں سے گراؤنڈ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔اس ضمن میں جی ایم فلائٹ سروس نے کہاہے کہ پی آئی اے کے کیبن کریو ممبران کو وزن کم کرنے کیلئے31جنوری تک مہلت دی گئی ہے،31جنوری کے بعد وزنی کیبن کریو کو میڈیکل سینٹر بھیجا جائے گا۔متعلقہ20اسٹیشن پر ہر کیبن کریو کا وزن چیک ہوگا اور اس کی رپورٹ انتظامیہ کودی جائے گی، ویٹ چیک کیٹیگری میں کیبن کریو ہرماہ15تاریخ تک گرومنگ سیل رپورٹ کرے گا، عملے کو پرواز پر جانے کی اجازت ماہانہ وزن کی رپورٹ سے مشروط کردی گئی ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…