پاکستان نے ایک اور بھارتی نوجوان کو رہا کردیا ،سنتورشی کو جاتے جاتے کیا تحفے دئیے گئے؟جانئے

20  دسمبر‬‮  2018

لاہور(اے این این ) پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحدعبور کرنے والے ایک اور بھارتی نوجوان کو خیرسگالی کے طور پر بھارتی سیکیورٹی فورسز(بی ایس ایف)کے حوالے کردیا ہے۔بھارتی ریاست بہار کے علاقے مادھوپورکا رہائشی 21 سالہ سنتورشی دیو چند ماہ پہلے غلطی سے کھیم کرن کے علاقے سے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا تھا، پاکستان رینجرز نے اس کی شہریت کی تصدیق کے لئے

بھارتی حکام کو مطلع کیاتھا۔بھارت کی طرف سے سنتورشی دیو کی شہریت کی تصدیق اور خاندان بارے معلومات ملنے کے بعد پاکستان رینجرز نے اسے بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا، سنتورشی دیو کو نئے کپڑے ، جوتے ، کوٹ اور مٹھائی کا تحفہ بھی دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے منگل کے روز بھی ایک بھارتی شہری حامدانصاری کو واہگہ بارڈرکے راستے بھارت کے حوالے کیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…