خیبرپختونخوا حکومت کا وزیراعظم سے مبینہ فراڈ پکڑا گیا، گزشتہ روز جس شیلٹر ہوم کا عمران خان نے افتتاح کیا یہ کس چیز کی عمارت ہے؟ ان کے جانے کے بعد اس عمارت میں کیا ہوا؟ انتہائی افسوسناک انکشافات

15  دسمبر‬‮  2018

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں شیلٹر ہوم کا افتتاح کروایا، اس شیلٹر ہوم کے بارے میں ایک نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ جاری کی ہے کہ یہ شیلٹر ہوم دراصل منشیات کے عادی افراد کا بحالی مرکز ہے، وزیراعظم کی جانب سے افتتاح کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اس شیلٹر ہوم پر تالے لگا دیے گئے،

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے وزیراعظم عمران خان سے منشیات کے بحالی مرکز کو شیلٹر ہوم بتا کر افتتاح کرا دیا اور حکومت کے اس اقدام سے منشیات کے عادی افراد بحالی سینٹر سے محروم ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے شیلٹر ہوم کی بندش کے حوالے سے خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت شیلٹر ہوم خود مانیٹر کرے گی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات کے عادی افراد کا پندرہ روز قبل یہاں علاج کیا جاتا تھا لیکن حکومت نے پرانی عمارت کو ہی رنگ روغن کرکے مہمان خانے کی تختی لگا دی، دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عوام کی زندگی سہل بنانے ان کے لئے زندگی کے سہولیات مہیا کرنا پاکستان تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کے ترجیحات میں شامل ہیں، ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر چلانے کے لئے اور وزیراعظم عمران خان کی فلاحی ریاست کے عزم کی تکمیل کے لئے صوبائی حکومت نے بے گھر افراد کے لئے پشاور میں 5 شیلٹرہوم یعنی سرکاری مہمان خانے بنائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے شلٹر ہوم کے قیام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری مہمان خانوں میں کل 400 سے تقریبا ساڑھے چار سو افراد کے رہنے کے لیے گنجائش موجود ہے

جس میں پجگی روڈ پر واقع سرکاری مہمان خانے میں 230 سے 250 جبکہ باقی چار مہمان خانوں میں 50 50- افراد کے رہائش کی گنجائش موجود ہے۔ پجگی روڈ پر واقع سرکاری مہمان خانہ میں فیملیز کیساتھ رات گزارنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ باقی مہمان خانوں میں فیملیز کے آنے کے بعد ان کو گاڑی کے ذریعے پجگی مہمان خانے میں لایا جائے گا۔ ان مہمان خانوں میں سہولیات کے بارے میں شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ مہمانوں کو رات کا کھانا اور ناشتہ بھی فراہم کیا جاتا ہے اس کے علاوہ سردیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کمروں میں ہیٹر اور واش رومز میں گرم پانی کا انتظام بھی موجود ہے

جب کہ مسجد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے یو پی ایس کی سہولت کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری مہمان خانوں میں مہمانوں کو لانے کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے خصوصی بسیں چلائی جاتی ہیں جو مہمانوں کو شہر کے مختلف علاقوں سے اکٹھا کرکے لاتی ہیں اور صبح ناشتہ کرنے کے بعد اپنے کاموں پر چھوڑ آتی ہیں۔ان سرکاری مہمان خانوں میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پچگی شیلٹر ہوم میں مہمانوں کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈسپنسری بھی قائم کی گئی ہے جس میں ان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی نگہداشت کے لئے ان سرکاری مہمان خانوں میں ہر وقت وارڈن موجود رہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…