منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹ،بلاول زرداری نے تمام الزام اپنے والد آصف علی زرداری پرڈال دیا، حیرت انگیز جواب

30  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے زرداری گروپ کے لین دین سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری گروپ کے لین دین سے متعلق میرے والد سے پوچھیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مبینہ بے نامی اکاؤنٹس سے متعلق سوالنامے کا تحریری جواب جے آئی ٹی کو موصول ہوگیاہے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بلاول بھٹو زرداری کو سوالنامہ جاری کیا تھاجس کا جواب سابق وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں لیگل ٹیم نے تیار کیاہے۔ذرائع کے مطابق بلاول نے اپنے جواب میں دعوی کیا کہ اگرچہ یہ درست ہے کہ وہ زرداری گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز میں سے ہیں، تاہم انہوں نے کاروباری معاملات میں حصہ نہیں لیا۔ تمام معاملات ان کے والد آصف علی زرداری دیکھتے تھے لہذا جے آئی ٹی کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق ان سے ہی پوچھ گچھ کرنی چاہیے۔تحریری جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ زیادہ تر بیرون ملک مقیم رہے اور 2016 میں پاکستان میں ٹیکس دہندہ بنے، لہذا پانی کا بل، کھانے پینے کے اخراجات، کرایہ اور دیگر لین دین اور کاروباری معاملات ان کے والد دیکھا کرتے تھے۔واضح رہے جے آئی ٹی، زرداری گروپ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بلاول بھٹو زرداری سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی تھی تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی نے جے آئی ٹی سے درخواست کی تھی کہ تفتیش کاروں کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے قبل انہیں سوالنامہ دیا جائے جس پر دو روز قبل انہیں سوالنامہ بھجوایا گیا تھا۔  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے زرداری گروپ کے لین دین سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری گروپ کے لین دین سے متعلق میرے والد سے پوچھیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…