پاکستان کے اہم ترین ڈیم میں مسلسل زہر ملائے جانے کا انکشاف، ڈیم سے پانی پینے کیلئے بھی فراہم کیاجارہاہے جس کی وجہ سے ہزاروں شہری بیمار پڑ گئے

29  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) نے راول ڈیم کے زہر آلود پانی سے متعلق کیس میں واسا، پنجاب سمال ڈیم آرگنائزیشن، فشریز ڈیپارٹمنٹ اور راولپنڈی/اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ راول ڈیم کے پانی کا کیمیائی تجزیہ کیا جائے

اور اس کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔ جمعرات کو این سی ایچ آر ہیڈ کوارٹز میں چیئرمین این سی ایچ آر جسٹس (ر) علی نوازچوہان نے دیگر دو ارکان کمیشن کے ہمراہ راول ڈیم میں زہر آلود پانی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ کمیشن نے سماعت کے دوران موجود پولیس آفیس کو مسئلہ کی سنگین نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون کی ناقابل ضمانت شق کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔ کمیشن نے کہا کہ راولپنڈی کو پانی کی فراہمی کا ایک بڑا ذریعہ راول ڈیم ہے جبکہ زہر آلود پانی کا استعمال ہزاروں لوگوں میں بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔ کمیشن نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو جاننے کی کوشش کرے کہ پانی کو آلودہ کرنے کے پیچھے کیا مقصد کار فرما ہے کیونکہ زہر آلود پانی ہونا دہشت گردی کے مترادف ہے۔ کمیشن نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ انتظامیہ نے حقائق کا پتہ ہونے کے باوجود اس کو نظر انداز کیا ہوا ہے۔ کمیشن نے آئندہ سماعت پر واسا، پنجاب سمال ڈیم آرگنائزیشن، فشری ڈیپارٹمنٹ اور راولپنڈی/اسلام آباد انتظامیہ کو اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) نے راول ڈیم کے زہر آلود پانی سے متعلق کیس میں واسا، پنجاب سمال ڈیم آرگنائزیشن، فشریز ڈیپارٹمنٹ اور راولپنڈی/اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ راول ڈیم کے پانی کا کیمیائی تجزیہ کیا جائے اور اس کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…