’’پاکستانی نوجوان نے انسانیت اور وطن سے محبت کی نئی مثال قائم کر دی‘‘ خود کو داؤ پر لگا کرخوفناک سیلابی ریلے سے سعودی شہری کی جان بچائی،گورنر مکہ کی طرف سے ملنے والا انعام چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا

19  ‬‮نومبر‬‮  2018

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی محنت کش نے اپنی جان داؤ پر لگا کر سعودی شہری کی جان بچالی۔گوجرانوالہ کے شکیل احمد کو گورنر مکہ خالد بن فیصل السعود نے انعام اور اعزاز سے نوازا ہے۔مکہ ریجن میں سیلابی ریلا سعودی شہری کو گاڑی سمیت بہا لیے جا رہا تھا،خوف کے عالم میں لوگ دور سے کھڑے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔ایسے میں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا شکیل احمد اپنا شاول لے کر منہ زور

ریلے میں داخل ہو گیا اور اس نے ایک سعودی شہری کو بہنے سے بچا لیا۔باوجود اس کے کہ شکیل کو امدادی کارکنوں کی جانب سے روکا گیا تھا،وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ریلے میں داخل ہوا اور ڈوبتے شہری کو کنارے تک لے آیا۔شکیل کی جرت اور انسان دوستی کے اعتراف میں گورنر مکہ مکرمہ کی طرف سے اعزاز اور انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔شکیل احمد کا کہنا ہے کہ وہ یہ انعامی رقم چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں جمع کرائے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…