موجودہ حکومت کے سعودی عرب سے اتنے مراسم نہیں کہ ان کو پیسے مل جاتے یہ ایک شخص نے دلوائے ہیں، اب وہ شخص حکومت کو چین اور ابوظہبی سے بھی پیسے دلوائے گا یہ شخص کون ہے؟ آصف علی زرداری کا حیران کن انکشاف

2  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ سندھ اور پنجاب میں مشکوک اکاؤنٹس کوئی نئی بات نہیں، ثابت کرنا ہو گا کہ میں نے لوگوں کے جعلی اکاؤنٹس میں پیسے ٹرانسفر کیے ،جعلی اکاؤنٹس پر گرفتار کرنا ہے تو کر لیں، میں تو گرفتار ہو کر پنجاب میں دوبارہ مشہور ہونا چاہتا ہوں، پہلے بھی گیارہ سال جیلیں بھگتیں، اب بھی تیار ہوں ، جب میرے خلاف قتل کے کیسز بنائے گئے تو تب بھی نہیں گھبرایا تھا،

اب تو جعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں، موجودہ حکومت کے سعودی عرب سے اتنے مراسم نہیں کہ انھیں پیسے مل جاتے، کسی نے انھیں سعودی عرب سے پیسے دلوائے ہیں، اب حکومت کو چین اور ابوظہبی سے بھی پیسے ملیں گے، نئی حکومت کو چھ ماہ کا عرصہ ملنا چاہیے لیکن اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے،موجودہ صورتحال میں وزیراعظم سے لازمی تعاون کریں گے پتہ نہیں وزیراعظم کو کس نے وزارتِ داخلہ کا قلمدان رکھنے کا مشورہ دیا، وزیراعظم کو ان معاملات پر براہ راست خود بات کرنی چاہیے، وزارت داخلہ کو ہی مذاکرات کرنا ہوتے ہیں، وزیراعظم نے خود کو ہٹا لیا اور دوسروں کو سامنے کر دیا، عمران خان کو زیادہ بولنے کی عادت ہے، مفاہمت کیلئے تو ہم ہمیشہ تیار ہوتے ہیں،ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے بے شک وہ سیاسی ہو یا کوئی اور ہو ، نیب بغیرالزام ثابت کئے قصوروار ٹھہرا دیتاہے ،امریکا افغانستان سے جائے گا نہ افغان لڑنا چھوڑیں گے، خارجہ پالیسی میں سب سے بڑا چیلنج افغانستان ہے۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اپنی پارٹی کو پیچھے کرکے دوسری فورسز کو آگے کھڑا کردیا ہے۔ تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا کہ وزارت داخلہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔ موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم سب حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ موجودہ معاملے کو خود حل کریں۔

جنگ مائنڈ سیٹ کیخلاف لڑی جاتی ہے۔ ایوان میں تقریر سابق صدر کی حیثیت سے کی تھی۔ ہم نے چین کو گوادر کے ذریعے گرم پانیوں تک رسائی دی۔ ہم نے سندھ میں نہروں کی لائنگ کرواکر 30فیصد تک پانی محفوظ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8سال کی قید کے دوران کوئی مفاہمت نہیں کی تو اب یہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں کوئی مفاہمت نہیں کروں گا اگر گرفتارکرنا ہے تو بسم اللہ کرلیں۔ گرفتار ہو کر دوبارہ مشہور ہونا چاہتا ہوں۔ پورے پنجاب اور سندھ میں مشکوک اکاؤنٹس کوئی نئی بات نہیں ہے۔ فالودہ کھائے ہوئے بھی 40، 50سال ہوچکے ہیں۔

انور مجید کی عمر 77سال ہے اور ظاہری سی بات اتنی عمر میں کوئی آدمی سب کچھ تو نہیں چلاتا ہوگا۔ اگر گرفتار کرنا ہے تو پہلے ثابت کرنا ہوگا کہ میں نے لوگوں کے اکاؤنٹس میں پیسے ٹرانسفر کیے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جس سے وفا کررہے تھے ان سے پوچھیں کہ اب لوگ انہیں کیوں تعنے مار رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے بہت اسرار پر اے پی سی میں شرکت کیلئے حامی بھری تھی۔ شہباز شریف سے مصافحہ کرنا محض ایک اتفاق تھا۔ اگر عوام کو حکومت کی جانب سے ریلیف نہ ملا تو عوام سڑکوں پرآجائے گی۔

حکومتوں کو 6مہینے تک کام کرنے دیا جاتا ہے۔ کسی نے انکو سپورٹ کرکے سعودی عرب سے پیسے دلوائے ہیں اور وہی انکو چین اور ابو ظہبی سے بھی پیسے دلوائے گا۔ موجودہ حکومت کے سعودی حکومت سے اتنے مراسم نہیں کہ اتنے پیسے ملتے ۔ سابق صدر نے کہا ہے کہ اے پی سی فیصلہ کرے گی کہ کیا ایجنڈا ہوگا۔ جس پر سب اتفاق کریں گے۔ موجودہ حکومت پر 6ماہ سے پہلے ہی برا وقت آجائے گا۔ عالمی معاشی بحران آرہا ہے۔ کئی ملکوں میں ہر جگہ 40فیصد شرح سود لگادی گئی ہے۔ عوام اگر حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی تو پھر ہمیں کچھ تو کرنا پڑے گا۔

خارجہ پالیسی میں سب سے بڑا چیلنج افغانستان ہے نہ تو امریکہ افغانستان جائے گا اور نہ افغانستان لڑنا چھوڑے گا۔  ابھی تک افغانستان میں امریکہ کے 3بیس موجود ہیں۔ ہم کب تک ایک دوسرے کو برا کہتے رہیں گے کبھی تو ملک کیلئے ایک ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو عزت دینی ہوگی تب ہی ملک میں امن آئے گا۔ ہمارے دور میں اتنی مہنگائی نہیں تھی۔ عمران خان کو زیادہ بولنے کی عادت ہے۔ ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے بے شک وہ سیاسی ہو یا کوئی اور ہو۔ نیب کا قانون ہم نے نہیں بلکہ میاں صاحب نے بنایا تھا۔ نیب بغیر الزامات ثابت کیے ہوئے آدمی کو سب کے سامنے قصور وار ٹھہرا دیتے ہیں۔ پہلے کسی جج کے سامنے طے ہونا چاہیے کہ نیب کا کیس بنتا بھی ہے یا نہیں تاکہ نیب کے ذریعے کسی کی عزت نہ خراب ہو۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…