چیف جسٹس نےوادی تیراہ میں ائر فورس سے غلطی سے ہوئی بمباری میں جاں بحق افراد کے ورثا کو کتنے کتنے لاکھ معاوضہ ادا کرنیکا حکم دیدیا،یہ معاوضہ کون ادا کریگا؟اعلان کر دیا گیا

30  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے وادی تیرہ میں بمباری سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو پندرہ روز میں معاوضے کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ میں خیبر پختون خوا کی وادی تیرہ میں بمباری سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پوچھا کہ ائر فورس سے غلطی سے بمباری ہو گئی

تو ذمہ دار کون ہے؟، ایسے بمباری کون کر سکتا ہے؟۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ کہا گیا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر بمباری کرا دی گئی، 10 لاکھ روپے معاوضے کی بات ہے۔وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر کہا کہ شہری علاقے میں نقصان پر صوبائی حکومت معاوضہ ادا کریگی، جبکہ فاٹا میں جانی نقصان ہو تو پولیٹیکل ایجنٹ معاوضہ دیتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں کو معاوضہ دینا ہے ان کو بلا لیتے ہیں، 6 لوگ شہید ہوں تو ان کے ورثاء کو ادائیگی تو کرنا پڑے گی۔حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا نے یہ معاوضہ ادا کرنا ہے۔ سپریم کورٹ نے پندرہ روز میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ غریب لوگوں کو ان کا حق دیں۔ دریں اثناسپریم کورٹ آف پاکستان نے پانی بیچنے والی تمام کمپنیوں کو آئندہ منگل کو عدالت میں طلب کرلیا۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے زیر زمین پانی نکالنے کے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں نے بوتل کا پانی پینا بند کر دیا قوم سے بھی کہتا ہوں آپ بھی بوتل والا پانی بند کر کے گھڑے کا پانی پی لیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ میں کراچی میں نیسلے کے

پلانٹ کو دیکھنے گیا، نیسلے پانی کا پورا پلانٹ معیاری نہیں تھا، انہیں زمین مفت لیز پر دی گئی ہے، نیسلے کا پانی کا نمونہ حاصل کیا وہ بھی معیاری نہیں تھا۔پانی کی کوالٹی دیکھ کر ہمارے ایکسپرٹ نے کہا کہ اس سے اچھا دریا کا پانی پی لیجئے، منرل واٹر کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ آڈیٹر جنرل نیسلے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کریں جس پر

عدالت کو بتایا گیا کہ نیسلے کے بارے میں رپورٹ 2 دن میں آجائے گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں ایک گھنٹے میں 20 ہزار ٹن پانی نکالا جا رہا ہے، پانی بیچنے والی کمپنیوں کے مالکان بڑے بڑے لوگوں کے پاس بھاگ رہے ہیں، سفارشیں کرا رہے ہیں کہ 10 پیسے فی لیٹر ٹیکس لگائیں، کیوں لگا دیں پاکستان کیا لوٹ کا مال ہے، جو مقدمات ہم سب رہے ہیں انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پانی پبلک پراپرٹی ہے اس کی قیمت یکساں ہونی چاہیے، چاروں صوبے نرخ طے کرنے کے لیئے میٹنگ کریں۔چیف جسٹس نے نیسلے کمپنی کے وکیل سلمان اکرم سے استفسار کیا کہ ایک لیٹر کتنے کا بیچ رہے ہیں، جس پر انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایک لیٹر پانی 55 روپے کا بیچ رہے ہیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیسلے والوں نے اربوں روپے کا پانی مفت میں استعمال کیا۔

دورانِ سماعت ماہر ماحولیات نے بتایا کہ منرل واٹر کمپنیاں جو بوتلیں استعمال کر رہی ہیں وہ خوراک کے طے کردہ اصولوں پر پورا نہیں اترتیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر جائیں سارا دن بوتلیں ہوٹلوں پر دھوپ میں پڑی رہتی ہیں، دھوپ میں رہنے کے باعث پلاسٹک کی بوتل سے خرابی ہوتی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی انسان بھی 50 سے 55 روپے کا

پانی بیمار ہونے کے لیئے نہیں خریدتا، قصور اور شیخوپورہ میں پانی میں آرسینک آرہی ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ زیر زمین پانی عوامی ملکیت ہے، منرل واٹر کمپنیاں مفت پانی بیچ رہی ہیں، سندھ میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا جارہا جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ پانی پر ڈیڑھ روپے فی لیٹر پیسے لینے کی تجویز ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ کے تحت تمام صنعتوں سے ٹیکس لیں گے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ منرل واٹر کمپنیاں اربوں روپے کھا گئی ہیں پاکستان کو کچھ دینا بھی ہے، چھوٹی کمپنیاں ویسے بند کر رہے ہیں بڑی کمپنیاں آکر جواب دیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر حکومتی افسران وطن سے عشق میں آبی کانفرنس میں آتے تو پتہ چل جاتا کہ کہاں کہاں پانی کا مسئلہ ہے۔اس دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کوآگاہ کیا کہ پانی کی قیمت مقرر کرنے کے لیے

قانون سازی کی ضرورت ہیچناچہ واٹر ایکٹ میں یہ چیز یں لے کے آرہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون موجود ہے اس کے اندر رہتے ہوئے کر سکتے ہیں۔سیکریٹری پنجاب نے عدالت میں کہا کہ پنجاب میں فی لیٹرایک روپے اور خیبر پختونخوا میں ایک روپے 20 پیسے نرخ مقرر ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 18 لیٹر پانی کی بوتل کی لاگت 160 روپے ہے ،

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ایک بوتل پر 60 روپے منافع کمایا جا رہا ہے۔جس پر وکیل پانی کمپنی نے کہا کہ یہ اعداد وشمار درست نہیں ہیں اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس میں وکیلوں کی فیس اور اعلیٰ افسران کی تنخواہیں بھی شامل کی ہوں گی۔دورانِ سماعت خیبر پختونخوا کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پانی کے حوالے سے کے پی کے کا کوئی مصدقہ ڈیٹا نہیں کہ کتنا پانی زیر زمین سے نکال کر بیچا جا رہا ہے۔بعد ازاں چیف جسٹس نے آئندہ منگل کو منرل واٹر کمپنیوں کے مالکان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…