نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان اعتماد والا پل ٹوٹ چکا ،اب ملاقات ممکن نہیں ،عام انتخابات اگلے سال ہونگے،اہم سیاسی شخصیت نے بڑی پیش گوئی کردی

28  اکتوبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر اور خوابوں کے بادشاہ منظور حسین وسان نے نیا خواب دیکھ لیا۔ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ عام انتخاب اگلے سال دکھائی دے رہے ہیں۔ نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان اعتماد والا پل ٹوٹ چکا ہے اب ملاقات ممکن نہیں جمہوریت کی خاطر ہوسکے توضرور ملنا چاہیئے ۔

ممکن ہوتو اے پی سی پر ملیں۔وہ اپنی رہائشگاہ پرصحافیوں سے غیررسمی گفتگوکررہے تھے انہوں نے کہاکہ عمران خان آگے چل کر خود بولے گا کے میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے جب اس کے اپنے احتساب کے کٹہرے میں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ جیل ہمارادوسرہ گھر ہے ڈرتے وہ ہونگے جو ادھر ادھر سے حکومت میں آئے ہیں سندہ میں گورنر راج لگانے کی خواہش پوری کر لیں جو دو ماہ سے زیادہ نہیں چلے گا اوردوماہ بعد پھربھی ہماری حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو وطن لانے کے لئے دل اور ہمت ہونی چاہیئے وہ حکومت وقت کے پاس نہیں احتساب سب کا کیا جائے مگر پرویزمشرف کے دور سے لیکر اب تک کی سب بند فائلیں کھولنی چاہیئیں عمران خان احتساب کی شروعات گھر سے کریں ایسا نہیں کریں گے تو امیج خراب ہوگا سیاستدانوں کو اب دنیا میں بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جن کی بھی باہر جائیدادیں ہیں انکا احتساب ہونا چاہیئے این آر او کی اب کسی کو ضرورت نہیں پہلی بات تو این آر او دیگا کون سوال یہ ہے کہ کس ادارے سے این آر او ملے گا ؟ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ عام انتخاب اگلے سال دکھائی دے رہے ہیں۔ نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان اعتماد والا پل ٹوٹ چکا ہے اب ملاقات ممکن نہیں جمہوریت کی خاطر ہوسکے توضرور ملنا چاہیئے ۔ممکن ہوتو اے پی سی پر ملیں۔وہ اپنی رہائشگاہ پرصحافیوں سے غیررسمی گفتگوکررہے تھے

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…