سنا ہے آپ ڈیل کرکے دبئی جارہے ہیں؟چھوڑو دبئی بھی کوئی جگہ ،جانا ہے تو ۔۔۔! آصف زرداری کے جواب نے صحافیوں کو بھی حیران کردیا

27  اکتوبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لائرز ونگ کنونشن کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے انتہائی خوشگوار موڈ میں جوابات دئیے ۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ آج کل ڈونکی کنگ کا بڑا چرچہ ہے اس پر کچھ کہیں گے۔ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ میں نے ڈونکی کنگ دیکھی نہیں دیکھ لوں گا ۔ ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے آپ ڈیل کر کے دبئی جارہے ہیں ۔

جس پر آصف زرداری نے برجستہ کہا چھوڑو دبئی بھی کوئی جگہ ہے ، جانا ہے تو کسی اچھی جگہ کا بتاتے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو جعلی کہا گیا ،سمجھ آ گیا یہ اصل میں 18ویں ترمیم کا جھگڑا ہے ،یہ آپ کا کام نہیں یہ کام پارلیمنٹ پر چھوڑ دیں ہم لڑ جھگڑ کر اپنا مسئلہ حل کر لیں گے، میری گرفتاری کوئی نئی بات نہیں ہو گی ، عمران خان سے این آر او کیوں مانگوں میں نے تو مشرف سے بھی نہیں مانگا تھا ،ایک پہلے لاڈلا تھا ایک آج لاڈلا ہے لگتا ہے کہ یہ لاڈلا زیادہ دیر تک چلے گا ،میں نے کبھی لاڈلا بننے کی کوشش نہیں کی ،حکومت کو گرانے میں دلچسپی نہیں ہم انکے مسائل اپنے گلے میں نہیں ڈالنا چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ یہ خود ہی تھک جائیں ،نوازشریف کو میری نہ مجھے نوازشریف کی ضرورت ہے ،اے پی سی میں آئے تو ملاقات ہو سکتی ہے ،انتخابات کے دور میں سوچا کہ ہر طرف سے مجھ پر حملہ ہو رہاہے پھر مجھے سمجھ آیا کہ یہ 18ویں ترمیم کا جھگڑا ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کو ہوا ،یہ آپ کا کام نہیں یہ کام پارلیمنٹ پر چھوڑ دیں ہم لڑ جھگڑ کر اپنا مسئلہ حل کر لیں گے۔ہفتہ کو پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام کنونشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ لاہور آکر تو ہمیشہ انسان کو خوشی ہوتی ہے ، بہت پرانی یادیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ذوالقار علی بھٹو شہید نے بھی دوستی رکھی تھی ،

انہوں نے لاہور میں اسلامک کانفرنس کروائی تھی جس میں ہر اسلامی ملک سے دوست آئے تھے ،اکثر ہم نے مدد کی اور انہوں نے بھی مدد کی ۔ آج سعودی نے مدد کی ہے اور چین بھی مدد کرے گا ،وہ پرانہ دوست ہے ۔ امید رکھتا ہوں کہ دوستی اور بھی بڑھتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایسے کام نہیں چلے گا ان کا جو حال اور سوچ ہے ، اصل مسئلہ مجھ سے ہے ، لاسٹ ٹائم ایک دو بندے اٹھا لیے کیونکہ میں انہیں کال کررہا تھا ۔ ایک دوست کو فصل کی تیاری کے لئے فون کیا اور ایک دوست کو انڈسٹریلائز کے حوالے سے بات کی تو انہیں پکڑ لیا گیا ،

جن دوستوں نے سندھ میں انڈسٹریلائزیشن میں مدد کی انہیں اٹھایا گیا۔ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو جعلی اکاؤنٹ کہا جا رہا ہے ۔میں نے انتخابات کے دور میں دیکھا کہ ہر طرف سے مجھ پر کیوں حملہ کررہے ہیں ، سندھ میں تو کوشش کی گئی کہ حکومت چھین لی جائے مگر نہ چھین سکے ۔ اصل جھگڑا 18ویں ترامیم کا ہے مگر ہر چیز کو ایک سوچ سے کیا جاتا ہے ۔ اگر ہم نے پشتونوں کو کے پی کا نام دیا تو اس کی ضرورت تھی ۔ ایسا نہیں کہ بغیر سوچ سمجھ کر کیا ، 30سال کایہی تو تجربہ ہے ،یہ آپ کا کام نہیں ہے، یہ ہمارا کام ہے پارلیمنٹ پر چھوڑ دیں ،ہم لڑ جھگڑ کر خود کر لیں گے۔

امید ہے کہ اللہ کی طرف سے بہتر ہو گا اور پاکستان کو ان شکنجوں سے بچا سکیں گے ۔ عمران خان سے این آر او مانگنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے تو ان سے ملاقات بھی نہیں کی سوائے اسمبلی کے ، میں نے تو مشرف سے بھی این آر او نہیں مانگا تھا ، میں نے کیسز ویسے ہی جیتے ہیں ۔ مشرف کے دور میں پانچ سال جیل میں تھا ، ڈکٹیٹر شپ کے دورسے زیادہ ایکٹر ہو چکے ہیں مگر بری اداکاری کررہے ہیں ۔ انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں خود تو بنی گالہ سے نیچے آنہیں سکتے ۔ نواز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم دونوں اپنی اپنی جماعتوں میں ہیں ،مولانا صاحب ایک اے پی سی بلانا چاہتے ہیں اور میں نے شرکت کی حامی بھری ہے ۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی اطلاعات نہیں کہ اسرائیلی طیارہ لینڈ کیا مگر کوئی چیز ناممکن نہیں بلکہ ہر چیز ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومتوں کو گرانے میں دلچسپی نہیں رکھتے ، ہم انکے مسائل اپنے گلے میں نہیں ڈالنا چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ یہ خود ہی تھک جائیں ۔ آصف زرداری نے کہا کہ ایک پہلے لاڈلہ تھا ایک آج لاڈلہ ہے ، یہ زیادہ دیر چلے گا کیونکہ اس کے پاس کچھ نہیں ہے۔ میں نے کبھی لاڈلا بننے کی کوشش نہیں کی ۔ اپنی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی گرفتار ہوتا رہا ہوں ،اگر آپ نے صبح اخبار میں پڑھا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا اور شام کو گرفتار کر لیا جاتا ہے تو اس میں نئی بات نہیں ہو گی۔ ڈیل کر کے دبئی جانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دبئی بھی کوئی جگہ ہے ۔نواز شریف سے ملاقات سے متعلق انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ یہاں ملاقات ہو سکتی ہے کہ نہیں لیکن اگر وہ اے پی سی میں آئے تو وہاں ملاقات ہو سکتی ہے ۔ اس موقع پر سردار لطیف ،نیئر بخاری سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…