کشمیر ایک دن انشا اللہ پاکستان کا حصہ بنے گا ٗکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ٗ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دوٹوک اعلان، بھارتیوں کو آگ لگادی

25  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کی، قوم سیاسی تقریق سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر پر متفق ہے ٗ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ٗکشمیر ایک دن انشا اللہ پاکستان کا حصہ بنے گا۔ جمعرات کو کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم نکتہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قومی اتفاق رائے موجود ہے، ساری قوم

سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر پر متحد ہے ٗ کشمیر ایک دن انشا اللہ پاکستان کا حصہ بنے گا۔وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر سیاسی قائدین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کا اہم کردار تھا جبکہ قاضی حسین احمد مرحوم کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، مسئلہ کشمیر پر تین جنگیں ہو چکی ہیں، اس تحریک آزادی میں لہو شامل ہو چکا، اب یہ تحریک رائیگاں نہیں جائے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…