بھارتی شہریوں نے اپنی ہی کمپنی کا جہاز پاکستانی حدود میں اغواء کرلیا،اغواء کاروں کے مطالبات کیا ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

24  اکتوبر‬‮  2018

لاہور (آن لائن) پاکستان کی سمندری حدود میں بھارتی جہازراں کمپنی کے جہاز کو اسی کے عملے نے ہائی جیک کررکھا ہے، ’ایم وی وسکی‘ نامی بحری جہاز 8 ماہ پہلے بھارتی کمپنی کا مال لے کر پاکستان آیا تھا، جہاز میں 3 پاکستانی اور 8 بھارتی شہری سوار تھے ، پاکستانی شہری مال کے ساتھ ہی کراچی کے ساحل پر اتر گئے تاہم جب کارگو جہاز بھارتی شہریوں کو لے کر واپس روانہ ہوا تو بھارتی شہریوں نے اسے پاکستانی حدود سے باہر جانے سے روک لیا۔ عملے کا مطالبہ ہے کہ جب تک بھارتی کمپنی ان کے واجبات ادا

نہیں کرتی وہ کارگو جہاز کو واپس نہیں جانے دیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی پورٹ سے بھارتی شہریوں اور جہاز کے عملے کو کھانا، پانی اور ضروریات کا دیگر سامان پہنچایا جارہا ہے تاہم وہ لوگ واپس بھارت جانے کے لئے رضامند نہیں ہیں۔سماجی رہنما انصار برنی نے کارگو جہاز کے عملے سے رابطہ کرکے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ لوگ واپس چلے جائیں اور تنخواہوں کے معاملے کو واپس بھارت جاکر حل کریں، انصار برنی نے بھارتی شہریوں کو فوری واپسی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…