وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئےایسا شاندار اعلان کر دیا جس کا پاکستانی عوام کوکب سے انتظار تھا

12  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی مراعات کے پیکج کا اعلان کررہے ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ کیلئے ہر طرح کی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا، ترسیلات زر20بلین ڈالر سے 30یا 40بلین ڈالر تک بڑھے گی، اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کا تحفظ یقینی بنائیں۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ

سمندر پار پاکستانیوں سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ہم سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی مراعات کے پیکج کا اعلان کررہے ہیں، ترسیلات زر پاکستان بھیجنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ہم تمام مشکلات حل اور طریقہ کار کو آسان بنا رہے ہیں، فلپائن کی مثال سامنے ہے، انہوں نے کامیابی سے کیا کچھ کیا، ہر طرح کی رکاوٹ ختم کریں گے تا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر 20بلین ڈالر سے 30یا 40بلین ڈالر تک بڑھے گی، ترسیلات زر بینکنگ چینل کے ذریعے آئے گی، اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو وزارت سمندر پار پاکستانیز کی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے تارکین وطن کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قومی اثاثہ ہیں ان کے تحفظات کو دور کیا جائیگا۔ تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لئے روڈ میپ جلد مرتب کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…