اہم ترین نشست پرپیپلزپارٹی مشکل میں پڑ گئی، تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں کے رابطے، کس کا ساتھ دینا ہے؟فیصلہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کرینگے

30  ستمبر‬‮  2018

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے چھوڑی گئی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور پیپلزپارٹی سینیٹ کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی

جبکہ اس حوالے سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے کافیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کریگی اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کہا ہے کہ ہم سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالیں گے اور اس الیکشن کا بائیکاٹ بالکل بھی نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں ہی ہم سے رابطے میں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کس کو ڈالا جائیگااس کا حتمی فیصلہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری ہی کرینگے واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تین اکتوبر کو ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے یہ نشست چھوڑے جانے پر ہورہا ہے اور اس نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ احمد حسان اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شہزاد وسیم کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے چھوڑی گئی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور پیپلزپارٹی سینیٹ کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی جبکہ اس حوالے سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے کافیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کریگی

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…