وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیرخارجہ کی ملاقات،بڑے اقدامات کا اعلان کردیاگیا، وزیراعظم ہاؤس سے اعلامیہ جاری 

14  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ترک عوام مذہبی اور ثقافتی تعلقات میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کی عوام کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے، پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ممالک مستقبل میں مضبوط شراکت داری قائم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس سے جاری ا علامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اہم ا مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکی کے وزیرِ خارجہ نے ملاقات کے دوران نئی حکومت کو ترک صدر رجب طیب اردگان اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور وزیراعظم عمران خان کو حالیہ عام انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاک ترک عوام مذہبی اور ثقافتی تعلقات میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کی عوام کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ممالک مستقبل میں مضبوط تر شراکت داری قائم کرنے کے لئے درکار صلاحیت رکھتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیرِ خارجہ نے مستقبل میں پاکستانی حکومت کے ملک کی تیز ی سے معاشی پیش رفت ،ترقی ، عوام اور خصوصاً متحرک نوجوانوں کی خوشحالی کے لیے بہتر مواقع پید اکرنے کے منصوبے کیلئے مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھنے کے ترک حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی تجارت بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ترکی کی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت دیگر متعد دعالمی اور کثیرالطرفہ فورمز پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…