اورنج لائن میٹرو منصوبے کی خفیہ شق منظر عام پر، شہباز شریف نے ایسا کیا کام کیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان کو اب روزانہ چین کو بڑی رقم ادا کرنا پڑے گی؟ حیرت انگیز انکشافات

27  اگست‬‮  2018

لاہور(نیوز ڈیسک) عام انتخابات 2018ء کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت بن چکی ہے، اس سے قبل وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی، ایک نیوز ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی عدم تکمیل پر روزانہ چین کو پانچ کروڑ روپے ادا کرنا پڑیں گے۔

اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی ایک خفیہ شق میں یہ بھی لکھا گیا کہ منصوبے کے مکمل نہ ہونے پر حکومت چین کو روزانہ کے حساب سے پانچ کروڑ روپے ہرجانہ اداکرے گی، پنجاب میں پاکستان کا پہلا میگا ٹرانزٹ منصوبہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہو سکا ہے اور ابھی اس پر کام جاری ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ متعلقہ حکام تاحال اس تاریخ سے ہی لاعلم ہیں جس کے بعد سے پنجاب حکومت پر وہ بھاری واجبات واجب الادا ہوں گے جو روزانہ کی بنیاد پر چین کو دینا ہوں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی ویب سائٹ پر موجود دستاویزات کے مطابق منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں جو مجموعی لاگت کا اعشاریہ دو سے اعشاریہ دس فیصد ہو سکتے ہیں اور اس طرح تاخیر کی وجہ سے یومیہ 51 ملین روپے نقصان ہو سکتاہے، قرض کی رقم پر پیدا ہونے والا کوئی تنازعہ اگر باہمی گفت و شنید سے حل نہ ہوا تو اس معاملے کو سلجھانے کے لیے چائنہ انٹرنیشنل اکنامک اینڈ ٹریڈ کمیشن کو بھجوایاجائے گا۔ چین کے ساتھ یہ معاہدہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور حکومت میں کیا گیا۔ ایک نیوز ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی عدم تکمیل پر روزانہ چین کو پانچ کروڑ روپے ادا کرنا پڑیں گے۔ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی ایک خفیہ شق میں یہ بھی لکھا گیا کہ منصوبے کے مکمل نہ ہونے پر حکومت چین کو روزانہ کے حساب سے پانچ کروڑ روپے ہرجانہ اداکرے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…