’’رانا ثنا اللہ کی درخواست منظور ‘عدالت کا ایسا حکم جاری کہ لیگی رہنما کو بڑی خوشخبری سنادی

  جمعہ‬‮ 10 اگست‬‮ 2018  |  12:34

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی،چیف سیکرٹری اوردیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔جمعہ کو مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ سے سیکیورٹی واپس لینے کیخلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس شمس محمودمرزا نے رانا ثنااللہ کی درخواست پرسماعت کی۔اس موقع پر درخواست گزارکی جانب سےموقف اپنایاگیا کہ انتخابات اوراس کے بعدسے مختلف مکاتب فکرکے لوگوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور متعلقہ فورمزپرسیکیورٹی کے لئے درخواستیں دیں ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کوسیکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دے۔جس پر

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی،چیف سیکرٹری اوردیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں