تحریک انصاف نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کرلیا،ان کے بیٹے بیرسٹر حسنین علی مرزا کو بھی اہم عہدہ دیاجائیگا، تفصیلات منظر عام پرآگئیں

6  اگست‬‮  2018

پنگریو (این این آئی) ضلع بدین سے مسلسل پانچویں بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزازحاصل کرنے والی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے اس سلسلے میں باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق میں عنقریب وجود میں آنے والی پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی مخلوط حکومت میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کواہم وزارت دیئے جانے پر غوروغوض کیا گیا ہے اور واضح امکان ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کو ان کی پارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے وفاق کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کا اتحادی بننے کے عوض وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسلسل پانچ بار انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی اس واحد خاتون رکن قومی اسمبلی کے پارلیمانی تجربے سے بھی استفادہ اور رہنمائی حاصل کرنے کے لئے وفاقی حکومتی منصب سونپے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ عام انتخابات میں اندرون سندھ میں انتخابی مہم چلانے والے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کے نہ صرف حامی ہیں بلکہ انہوں نے پی ٹی آئی کی فیصلہ ساز قیادت سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سینئر پارلیمینٹیرینزکے طور پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے پارلیمانی امور پردسترس ہونے کے باعث پی ٹی آئی قیادت انتہائی مظبوط اپوزیشن کا اسمبلی میں قانونی اور آئینی امورپر مقابلہ کرنے کے لئے بھی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کوکوئی اہم ذمہ داری تفویض کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ذرائع کے مطابق متوقع وفاقی کابینہ میں پی ٹی آئی کے جن اراکان اسمبلی کو شامل کیا جارہا ہے ان میں سے اکثر کا پارلیمانی تجر بہ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی قیادت اپنے اتحادیوں میں سے سینئر پارلیمنٹرینز کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنا چاہتی ہے

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت سندھ میں اپنے اہم اتحادی جی ڈی اے کو نہ صرف وفاق میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صورت میں مخلوط حکومت میں شامل کرنا چاہتی ہے بلکہ سندھ اسمبلی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لئے ضلع بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 72سے منتخب جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی بیرسٹر حسنین علی مرزا جو کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بڑے صاحبزادے ہیں کوبھی پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی متوقع بنائی جانے والی شیڈو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے

جبکہ اس شیڈو کابینہ میں جی ڈی اے کے کامیاب دیگر اراکین اسمبلی کو بھی شامل کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاق میں نواز لیگ سے مفاہمت کرنے پر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی متوقع صوبائی حکومت کو ناکوں چنے چبوانے کا فیصلہ کر چکی ہے اور پیپلز پارٹی کے گڑھ سمجھے جانے والے ضلع بدین سے منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی کابینہ اور ان کے بیٹے بیرسٹر حسنین علی مرزا کو شیڈو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…